|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

تربت:بی این پی نے آل پارٹیز کیچ سے علیحدگی کا اعلان کردیا، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) ایک قومی، جمہوری اور عوامی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،

جو ہمیشہ بلوچ عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دیتی رہی ہے، آل پارٹیز کیچ کے قیام کا مقصد اجتماعی جدوجہد کے ذریعے کیچ کے عوامی مسائل کو حل کرنا تھا، تاہم یہ فورم اپنی افادیت کھو چکی ہے اور عملی طور پر غیر موثر ثابت ہوئی ہے

،بی این پی سمجھتی ہے کہ نمائشی سیاست عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے اور غیر فعال فورمز کا حصہ رہنا بے سود ہے لہٰذا، پارٹی کے ضلع کیچ کی قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) آل پارٹیز کیچ سے علیحدگی اختیار کر رہی ہے،اس حوالے سے تمام پارٹی اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ آل پارٹیز کیچ کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہ کریں، بی این پی اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور کیچ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *