|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کو اہل بلوچستان کے حقوق دینے ہوں گے لاپتہ افرادکو بازیاب اور سی پی،ریکوڈک،سیندک سمیت دیگر وسائل وپراجیکٹس میں حقوق دینے ہوں گے بلوچستان میں بدعنوانی وبے روزگاری عروع پر ہیں بے روزگاری،غربت وبارڈربندش کی وجہ سے معاشی مسائل میں اضافہ ہوا ہے وفاق اور اختیار والے ہماری پریشانیوں ومشکلات کا تماشا کر رہے ہیں جماعت اسلامی نے حق دوبلوچستان مہم شروع کیا انشاء اللہ اس مہم کی کامیابی کی بدولت بلوچستان کے عوام کو حقوق ملنے کی راہ ہموارہوگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ ہم وفاق مقتدرقوتوں سے خیرات نہیں حقوق مانگ رہے ہیں اور حقوق بھی حالات خراب کرکے نفرت پھیلاکر ڈنڈے کے زور پرنہیں پرامن جمہوری طریقے سے مانگ رہے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان میں نہ جمہوری طریقے سے حقوق دیے جارہے ہیں نہ ہی پہاڑوں کی طرف جاکراحتجاج کرکے حقوق دیے جارہے ہیں بلوچستان کے عوام ماؤں بہنوں والدین کے جگرگوشے،جوان لاپتہ ہیں اس پریشانی میں مقتدرقوتیں،سیکورٹی ادارے، حکمران لاپتہ افرادکوبازیاب کرنے کے بجائے غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کرکے تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لاپتہ افرادکی تعدادمیں اضافہ اور لاشیں مل رہے ہیں۔

لاپتہ افرادبلوچستان کا سب سے بڑاانسانی مسئلہ ہے دوسری جانب بے روزگاری عروج پرہے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو نہ سرکاری اداروں میں ملازمت مل رہی ہے اورنہ نجی سطح پر کوئی فیکٹری وغیرہ ہیں جس میں میں ملازمت اختیار کرکے گھر کے چولھے کو بجنے سے بچائیں۔بارڈربند ش کی وجہ سے لاکھوں افرادبے روزگار ہوئے ہیں بارڈربندش کے بجائے اسلحہ وگولہ باروداور منشیات کی اسمگلنگ پر سختی سے پابندی لگانی چاہیے چیک پوسٹوں پر لوٹ مار بھتہ خوری ختم کرنی چاہیے اور بارڈرکو قانونی کاروبار کیلئے فوری کھولنا چاہیے۔بارڈرچیک پوسٹوں اورساحل پر سیکورٹی اداروں کی بھتہ کوری رشوت وغنڈہ ٹیکس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام تاجر وکاروباری حضرات بہت پریشان ہیں روزروزمین شاہراہوں کی وجہ سے بھی عوام تاجر ٹرانسپورٹرزپریشان جبکہ حکمران سیکورٹی ادارے تماشا کر رہے ہیں

عوام کوتحفظ روزگار اورامن دینا حکمرانوں سیکورٹی اداروں مقتدرقوتوں کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی عوام کو انصاف،روزگار وحقوق دینے کیلئے کوئٹہ میں بہت جلد ایک لاکھ افراد جمع کرکے حقوق کی فراہمی کیلئے جاری حق دو بلوچستان تحریک کو مزید منظم وبہتر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *