|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ عوام کی حفاظت کے نام پر پچاسی ارب ہڑپ کرنے کے باوجودبدامنی عروج پر،شاہراہیں وشہری غیر محفوظ ہیں حق دو بلوچستان مہم کے تحت عوام کو حقوق دلاکر لٹیروں ،عوام دشمنوں کو ناکام بنائیں گے ۔

وفاق ،اسٹبلشمنٹ اور سیکورٹی اداروں کو بلوچستان کے وسائل سے سروکار انہیں عوام کو امن ترقی دینے اورجان ومال کی حفاظت کی کوئی فکرنہیں کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینے کیلئے گوادر سے ژوب تک عوام کو تیار کرونگا ۔بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ ہیں نہ شہر ودیہات ان حالات میں بلوچستان میں سفر کرنا بھی مشکل ہے ۔

بدقسمتی سے عوام کی حفاظت کے بجائے سیکورٹی اداروں کی حفاظت پر85ارب خرچ ہورہے ہیں عوام کیلئے شہر ودیہات اورمین شاہراہیں غیر محفوظ جبکہ ایف سی وسیکورٹی اداروں کی دیواریں اونچی ،قلعہ بند رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لورالائی میں جماعت اسلامی ذمہ داران ووفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران اورنوجوان عوام کو حق دو تحریک کی جدوجہد میں شامل کریں سب نے عوام سے وعدے کیے عوام نے بھی سب کو آزمالیے منتخب ہونے والے خود تو مالامال ہوئے مگرعوام کی حالت مزیدخراب ہوئی روزگار ناپید کاروبار بارڈرساحل بند ۔

رشوت ،سفارش،اقرباء پروری اوربدعنوانی کی وجہ سے ہر طبقہ فکر بلخصوص نوجوان مایوس اورپریشان ہیں جماعت اسلامی ان کی مایوسی دکھ وپریشانی ختم کرنے کیلئے حق دومہم چلا رہی ہے انشاء اللہ نوجوانوں کو ساتھ ملاکر منشیات فروش ودیگر مافیازکوناکام کرکے عوام کو صحت مند ماحول عوام،تاجروں ،ٹرانسپورٹرزکیلئے بارڈرسمیت دیگر کاروبار شروع کروائیں گے بارڈر بندش کیساتھ اسلحہ ومنشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے روزگار،تعلیم وصحت کی سہولیات دینے کیلئے کام کریں گے ۔

بلوچستان میں مین شاہراہیں ویران ،روزبند اورسیکورٹی ادارے فورسزغائب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے نوجوان مایوس نہ ہو انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کی دکھوں ومسائل اورمشکلات میں کمی لانے ،نوجوانوں کو روزگار،کھیل وکاروبار کے مواقع وسہولیات دینے کیلئے حق دوبلوچستان تحریک چلارہی ہے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کرنے کیلئے نوجوان ،سماجی سیاسی ورکرزشہری وعوام اورعلمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر سے رابطہ کرکے عوام کو متحد ویکجا کرکے حکمرانوں ،مسلط شدہ نااہل لٹیروں سے نجات حاصل کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *