حب: حب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت تین افراد قتل تاجروں کا ہڑتال قومی شاہراہ پر دھرنا۔
پولیس حکام کے مطابق پیر کے روز حب میں واقع رند مارکیٹ میں سونے کی دکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واحد بخش ولد کریم بخش، کریم بخش ولد واحد بخش اور منظور ولد درمان کو قتل کردیا مقتولین کا تعلق رند برادری سے بتایا جاتا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نینشل پارٹی کے نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب رند، نظام رند، انجمن تاجران کے صدر ایڈوکیٹ خورشید رند، سابق اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی گنشام داس مدوانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء اور ایس پی حب فاضل شاہ بخآری ہسپتال پہنچ گئے
ایس پی حب فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ واقع کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں پوری کوشش کرینگے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے ایس پی حب نے پولیس کی غفلت کا بھی اعتراف کیا جبکہ وڈیرہ رجب علی رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں کاروباری حضرات سمیت عام شہری غیر محفوظ ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو تین دن کی مہلت دی ہے اگر تین دن تک پولیس قاتلوں تک نہ پہنچی تو ہم روڈ بلاک کرینگے۔
Leave a Reply