کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے آب گم سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اسی طرح گزشتہ روز بولان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والا نوجوان محمد فاروق ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اسی طرح میزئی اڈہ کے مقام پرحادثہ کے دوران 9 ماہ کی بچی ملائی بی بی جاں بحق جبکہ 5 افراد محمد قاسم ، محب اللہ ، کریم اللہ ، بی بی تانیہ زخمی ہوگئی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
اسی طرح واشک میں نامعلوم مسلح افراد نے یونین کونسل چیئرمین ایوب عالم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے انتظامیہ نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave a Reply