بھاگ:بلوچستان کے نوجوانوں میں قابلیت اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلوچستان کے نوجوانوں نے تعلیم، کھیل سمیت ہر جگہ پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے
ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہر سطح پر نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے
بلوچستان کے نوجوان تعلیم کو بطور اپنا ہتھیار استعمال کریں کیونکہ تعلیم ہی سے ترقی یافتہ قومیں ترقی کے منازل طے کرتی ہیں جن قوموں نے اعلی تعلیم حاصل کی آج ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں آج کا دور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے قلم سے ہی ترقی اور خوشحالی آئے گی
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں نے تعلیم ہو یا پھر کھیل ہو اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے کھیل کے میدانوں میں بھی آج بلوچستان کے ہر کونے اور علاقے سے نوجوانوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے بلوچستان کے ہر شہر سے نوجوان کھیل کے میدان میں کھیل رہے ہیں جوکہ ان کی قابلیت اور ذہنی نشوونما کا بہترین مظہر ہے انہوں نے کہاکہ ہر اول دن سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے ہر کونے میں، شہروں میں کھیل کے حوالے سے بہترین پروگرام کا انعقاد ضروری ہے اس حوالے سے ہماری کوششیں جاری و ساری ہیں کہ نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرکے ان کو جدید طرز کی سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کی فٹنس اور ذہنی تربیت ہو اور وہ کھیل کی طرف اپنا دھیان کرکے معاشرتی دیگر برائیوں اور غلط سوسائٹی سے بچ سکیں
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتوں اور تعلیم کے سیکٹر پر مرکوز رکھ کر اپنے اور اپنے علاقہ، قوم کی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریں تعلیم اور کھیل دونوں نوجوانوں کی بہترین نشوونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں یہ ہمارے فرائض میں شامل ہیں کہ ہم کھیل اور تعلیم کے حوالے سے ہر جگہ اور ہر پلیٹ فارم پر اپنے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرکے ان کو بہترین اور پر فضا ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔
Leave a Reply