|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی،صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق خان عمرانی نے سوشل ویلفیئر فی میل ووکیشنل سینٹر میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین کو جدید تعلیم اور ہنر سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ خودمختاری کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اور ان کی ترقی کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا اور عزم ظاہر کیا کہ ووکیشنل سینٹر کو مزید جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔تقریب کے دوران پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔

اس موقع پر مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی ظہیر احمد عمرانی انچارج فی میل سیکشن حنا عمرانی، اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر افسر خلیل احمد ابڑو سمیت خواتینِ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *