|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے پیچیدہ مسائل کا دیرپا حل ہم سے سنجیدہ مشترکہ فیصلوں کا متقاضی ہے. سردست درپیش تمام چیلنجز کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ہی یہاں کے عوام کو مجموعی طور پر متاثر کرنے والے گہرے معاشی و سیاسی معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں.

روشن مستقبل کے تناظر میں پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں ہر سطح پر بلوچستان کی نمائندگی بالخصوص نوجوانوں کی آواز کو بڑھانا آولین شرط ہے.ال انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹھینک ٹینک نیٹ ورک (BTTN) کی دانشمندانہ خدمات سے نہ صرف جدید ریسرچ پر مبنی علم ودانش کو فروغ ملیگا بلکہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی فکری رہنمائی ملیگی

. یہ بات انہوں نے بلوچستان ٹھینک ٹینک نیٹ ورک کے سرپرست بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں سیاسی و علمی تھینک ٹینک کی عدم موجودگی اور ریسرچ سینٹرز کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے انٹلیکچولز اینڈ ریسرچرز سے مکمل طور پر استفادہ نہ کر سکے. انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ ہماری سرحدوں پر بالخصوص تفتان اور چمن کے انتظام کے بعض چیلنجوں کے باوجود معاشی ترقی اور باڈر کے قریب آباد قبائل کو تجارت کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

ہمیں ان چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے لوگوں کی معاشی آسودگی کیلئے کامیاب ماڈلز اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا پائیدار امن اور دیرپا خوشحالی بلوچستان کے امن و خوشحالی سے ہی وابستہ ہیں. ہمیں فوری طور پر اپنے ملک اور عوام کے مفاد میں اقدامات اٹھانے چاہیے کیونکہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتے. انہوں واضح کر دیا کہ نوجوانوں کو بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہمیں سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتیں سکھانے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں بنیادی وسائل اور ضروری سہولیات دستیاب ہیں جن کو بروئے کار لا کر ہم بآسانی اپنے صوبے کو شدید غربت اور بیروزگاری سے فوری طور پر نکال سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے تمام ارباب اختیار کے ساتھ سیاسی اکابرین پر زور دیا کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا پرامن حل ڈھونڈنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. آخر میں بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل نے گورنر جعفرخان مندوخیل کو بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور جغرافیائی حوالے سے مرتب کی گئیں جدید ریسرچ پر مبنی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *