کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن بلو چستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے تجارت ،وبارڈرزبندش کے بعد اب شاہراہیں بھی بند ہوگئی ہے
اردوٹی وی چینلز مالکان کا کوئٹہ میں آفسزبند کرنا کشید حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کی قربانیوں پر پانی پیر کر بے روزگار کرنے کیساتھ ظلم وزیادتی ہے بلوچستان کے عوام ،نوجوانوں ،تاجروں پر اور زیادتیوں کے خلاف ایوان میں آوازبلند کرتارہوں گا۔ عوام کو حقوق دلانے ،زیادتیوں کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرونگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مسائل پر سنجیدگی سے وفاق سے بات کریں ۔رمضان المبارک میں صوبہ بھر کے عوام کو آسانی سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطا ب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ حکمران مقتدرقوتیں نہیں چاہتی بلوچستان ترقی کریں بلوچستان کی ترقی اورامن میں رکاوٹ مقتدرقوتیں اورسیکورٹی ادارے اورحکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ،نوجوانوں کو روزگار ،تاجروں کی تجارت کیلئے بارڈرزکھول دیے جائیں لاپتہ افرادکو بازیاب ،سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک پراجیکٹس میں سے جائز حصہ دیکر بلوچستان میں امن کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے بلوچستان کے عوام سے نفرت کرنے ،سیکورٹی کے نام پر کاروبار کرنے والے کس طرح امن قائم کر سکتا ہے ۔
قومی جماعتیں ،میڈیااورانصاف کرنے والے اسلام آبادکے حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ اور قومی جماعتوں کی لیڈرومیڈیامالکان کو سمجھا دیں کہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیے جائیں لاپتہ افرادبازیاب اور وسائل پردسترس کیساتھ امن وامن بحال کیا جائے بیانات اوربے عمل اعلانات سے امن قائم ہوسکتا ہے نہ بلوچستان کے عوام کو حقوق مل سکتے ہیں ۔
مفادپرستوں لٹیروں بدعنوان عناصر کو نوازنے ،زبردستی جعلی قیادت مسلط کرنے سے بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ،مسائل کو اجاگراورپریشانیوں ومشکلات سے نجات دلانے کیلئے کوئٹہ میں بہت جلدمختلف مکتب فکرکے ایک لاکھ افرادکو جمع کرکے حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔طاقت کا بے دریغ استعمال ،فوجی آپریشنز،پولیس گردی جیسے ہتھکنڈے بہت استعمال ہوئے جس سے اہل بلوچستان کوجانی ومالی نقصان کیساتھ نفرت، بدامنی، بدعنوانی کے سواکچھ نہیں ملے۔
Leave a Reply