|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلا م فا روق خلجی نے RDMCکی بلوچستان کے مقامی کاروباری ترقی میں کردار کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ کمپنی کی جا نب سے مقامی کا روبا ر ،صحت، تعلیم، ہنر کی ترقی اور چاغی کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس سمیت مختلف کمیونٹی ڈویلپمنٹ اقدامات حوصلہ افزاء ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ کے مقامی ہوٹل میں RDMCکے ایشلے پرائس اورمسٹر احمر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبوں اور ممکنہ شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا QCCI کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو مقامی کاروبار کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران RDMCوفد کے کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کی پیشکش کی بلکہRDMCاور QCCIنے مزید تعاون اور مستقبل میں کوئٹہ، کراچی اور اسلام آباد میں ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیااور ریکوڈک جیسے میگا پروجیکٹس کی علاقائی ترقی اور بلوچستان و پاکستان کی مجموعی بہتری میں اہمیت پر بھی زور دیا گیا RDMCنے کاروباری برادری کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، خاص طور پر ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ہیڈ آف سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے ۔

اسموقع پر فاروق خلجی نے صحت، تعلیم، ہنر کی ترقی اور چاغی کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس سمیت مختلف کمیونٹی ڈویلپمنٹ اقدامات کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جیسے جیسے یہ آگے بڑھے گا مقامی کاروباری اداروں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے یہ حقیقت ہے کہ بلوچستان کے سپلائرز چھ ارب روپے سے زائد کی سپلائی اور خدمات فراہم کر رہے ہیں اور وہ بھی RDMCجیسی عالمی معیار کی کمپنی کو جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے کاروباری ادارے اعلیٰ معیارات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔RDMCکی جانب سے فراہم کردہ حالیہ اپڈیٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے، فا روق خلجی نے کہا کہ یہ جان کر خاص طور پر خوشی ہوئی کہ RDMCنے گزشتہ دو سالوں 2023اور 2024میں بلوچستان کے سپلائرز کو 6.1ارب روپے (21.7ملین امریکی ڈالر)کے ٹھیکے دئیے ہیں۔ ان میں سے 2ارب روپے (7.2ملین امریکی ڈالر)کے معاہدے چاغی ضلع کے سپلائرز کو دئیے گئے جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ RDMCمقامی کاروباری اداروں کی ترقی میں سنجیدہ ہے اور عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔

جس پیمانے پر مقامی کمپنیوں کو کاروبار دیا جا رہا ہے ہمیں یقین ہے کہ مناسب رہنمائی اور معاونت کے ساتھ بلوچستان کے کاروبار عالمی معیار پر پورا اتر سکتے ہیں، فاروق خلجی نے کہاRDMCاور مقامی سپلائرز کے درمیان یہ شراکت داری خطے کی معاشی ترقی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے مستقبل قریب میں RDMCاور QCCIکے درمیان با ہمی تعاون کی تجویز دی تاکہ مقامی سپلائرز اور وینڈرز کی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اس تعاون میں کاروباری اداروں کی تربیت اور مہارت میں اضافے کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ وہ ریکوڈک منصوبے کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ درست معاونت اور تربیت کے ذریعے مقامی کاروباری ادارے اس منصوبے سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

باہمی تعاون کے ذریعے ہم یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو ریکوڈک مائننگ آپریشنز کی ترقی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے،انہوں نے QCCIاور RDMCکے مابین مفاہمت کی یادداشت(MoU)کی تجویز بھی دی فاروق خلجی نے ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC)کی بلوچستان میں مقامی کاروباری اداروں کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *