کوئٹہ : مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافر کوچز میں تصادم تین افراد جاں بحق دس افراد زخمی ہوگئے
ایدھی ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ناکھٹی کے لیاری کے مقام پر دومسافر کوچز می۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کوریسکیو کرکے اوتھل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کوچ ڈرائیور عبدالغنی ،شیرجان کوچ ڈرائیور اور مسافر غلام مصطفی سکنہ وندر کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں غلام حسین ولد بنی بخش ،عاشق ولدحاصل ،عبدالعالم ولد غورام یار ،آصف ولد ، نواب ولد نور محمد، منور ولد فقیر محمد ،نزیر ولد وش دل ، محمد خان ، عمران مسمات نزیرا شامل ہیں زخمیوں کاتعلق کراچی تربت اوروندر جبکہ ایک گوادراور ایک قلات سے بتایا جاتا ہے پولیس کے گوادر سے کراچی اور کراچی سے جانے والے مسافرکوچز میں حادثہ پیش آیا
Leave a Reply