کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں
کوئٹہ میں بارش کے دوران بجلی کا طویل بریک ڈائون اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی تھی گزشتہ شب صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعرات کو رات گئے تک جاری رہا شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے متعدد علاقوں کے راستے بند ہوگئے
کوئٹہ میں بارش کے باعث تمام سڑکیں جناح روڈ ، امداد چوک، ڈبل روڈ ، انسکمب سمیت دیگر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہی سڑکوں پر گندا اور بارش کا پانی بہنے سے سیوریج کے نظام نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام کے صفائی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی اور تمام سڑکوں پر گندا پانی بہنے سے لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا شدید بارش اور پانی میں موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے بند ہونے سے شہریوں کو تکلیف اٹھانا پڑی بارش کے دوران کوئٹہ کے وی آئی پی
علاقوں جناح روڈ، عدالت روڈ، جناح ٹائون، شہبازٹائون ، سریاب ، گاہی خان چوک ، بروری، نواں کلی ، قمبرانی روڈسمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکینوں اور کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک انسکمب روڈ ، زرغون روڈ، سمنگلی روڈ ، حالی روڈ، سرکلر روڈ ، وائٹ روڈ، خوجک روڈ، جوائنٹ روڈ، چمن پھاٹک، کوئلہ پھاٹک سمیت دیگر سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی رہی جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a Reply