|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت بلوچستان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 800 سے زائد ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام تعینات شدہ ڈاکٹروں کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ان تقرریوں کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو معیاری علاج کی سہولتیں دستیاب ہوں گی

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے اور یہ تقرریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حکومت اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے تعینات ہونے والے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *