کوئٹہ:نیشنل پارٹی صوبائی ترجمان کہ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ایس بی کے شارٹ لسٹیڈ امیدواروں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے حکومت کی ہٹ دھرمی اور ناانصافی ناقابلِ برداشت تصور کرتی ھے
،ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، دوسری طرف نااہل ملازم دشمن حکومت انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ھے، جبکہ امیدواروں نے اپنی محنت سے تحریری امتحان پاس کیا،اور حکومت ان کی تقرری کرنے کی بجائے جان بوجھ کر ان کی تقرری میں رکاوٹیں کھڑی کر رھی ھے جس کہ خلافSBK اساتذہ پرامن احتجاج کا حق استعمال کرتے ھوئے اپنے لیئے انصاف کہ مانگ رھے تھے مگر پولیس گردی کی کاروائی حکومت کہ ایما پر کرتے ھوئے نہتے اساتذہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بے شمار اساتذہ کو غیر قانونی گرفتار کیا گیا ،نیشنل پارٹی SBK اساتذہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ھے ،
حکومت کی طرف سیکبھی کہا جاتا ہے کہ انہیں کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا اور اس کے لیے دوبارہ انٹرویو لیا جائے گا، جو کہ سراسر ظلم، ناانصافی اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ حکومتی رویہ نہ صرف عدالتی فیصلے کی توہین ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے جس کہ اثرات بہت بہیانک ھونگے کیونکہ بلوچستان کا نوجوان پہلے ھی مایوسی کہ بھنور میں جکڑا ھوا ھے بلوچستان حکومت ایک طرف نوکریاں میرٹ پر دینے کہ راگ الاپتے ھے تو دوسری طرف میرٹ کی دھجیاں اڑاتی ھے بلوچستان میں موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آئین قانون اور جمہوریت کو بھی داغدار کیا ھے جہاں نہ صرف عوام کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے
بلکہ انہیں پرامن احتجاج کا بھی موقع نہیں دیا جا رہا؟ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز شدید بارش کے باوجود خواتین امیدوار اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ سڑکوں پر سراپا احتجاج رہیں مگر حکمرانوں کی بے حسی شرمناک حدوں کو چھو رہی تھی، ایک بار پھر نیشنل پارٹی پرزور مطالبہ کرتی ھے حکومت سے کہ SBKکہ اساتذہ کو فوری طور رہا کرتے ھوئے حکومت اپنی ہٹ دھرمی ختم کرے،مزید امیدواروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرکے رہا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اور امیدواروں کو ان کا حق دے ۔
Leave a Reply