|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

حب :نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسینیٹر جان بلیدی نے کہا ہے کہ حب اور لسبیلہ میں امن وامان کی غیریقینی صورتحال انتہائی ٹشویش ناک ہے حب کے عوام لاوارث نہیں ہے

آج امن جرگے نے ثابت کردیا کہ حب اور لسبیلہ کے تمام سیاسی پارٹیاں سماجی رہنماوں اور سول سوسائٹی لوگ حب میں کسی کی دمعاشی اور چور ڈاکو لیٹروں اور لینڈمافیا کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند برادری کے گزشتہ دنوں تین افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حب کی بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رند باغ حاجی چھتہ گوٹھ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب رند سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے خطاب کیا

جان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے حااات ویسے خراب ہے لیکن حب میں امن وامان کی صورت حال اس سے زیادہ خراب ہے دن دھاڑے گن پوائنٹ پر تاجر برادری کولوٹا جارہا ہے بے گناہ لوگوں قتل کیا جاتا ہے پولیس ا نتظامیہ خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس قتل و غارتگری کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ یہ ایک لاشیں نہیں اور یہ لاشیں گرا نے کا سلسلہ بند ہونا چاہیہم اب لاشیں نہیں اٹھائیس گے اور پولیس اور انتظامیہ کوسمجھنا ہوگا حب کو کاروبار کا ذریعہ سمجھا ہے بھتہ مافیا تیل مافیا لینڈ مافیا سب کچھ یہاں ہورہا ہیکراچی کے بدمعاشوں اور قاتلوں کو یہاں پناہ دیا گیا پولیس کو سب کچھ پتا ہے قاتل کیوں گرفتار کیوں ہوتے حب کے عوام نے اس امن جرگے میں ثابت کردیا کہ سب امن کی خاطر ایک پیج پر ہے سب سیاسی پارٹیاںایک ساتھ کوئی فرق نہیں حب کے عوام نے فیصلہ دیدیا کہ اس کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے کسی کی کوئی بدمعاشی چلے گی انہوں نے کہا کہ کل دھرنا ہوگا ویسے بلو چستان میں دھرنے جاری ان کے خیال میں دھرنوں سے ہمارا کاروبار چلے گا جان بلید ی نے کہا کہ رجب علی رند نے ایک اچھا اسٹیپ لیا انہوں نے کہا کہ آج اس امن جرگے کے توسط سے ان کو یہ پیغام جانا چاہے کہ حب کے مزید بدمعاشی کو برداشت نہیں کریں گے جان بلیدی نے مزید کہا کہ حب لاوارث نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وڈیرہ رجب علی رند کی جانب سے بلایا گیا جرگہ حب کے باشعور شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے اور اس میں شریک ہر فرد حب کے امن و سکون کی بحالی کے لیے پرعزم ہیانہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ یہ غلط فہمی نہ رہیں کہ وہ حب میں بدامنی پھیلا کر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گیاگر انتظامیہ نے عوامی مطالبات پورے نہ کیے تو حب کے عوام احتجاج کے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گیجان بلیدی نے پولیس اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ حب میں قتل ہونے والے ہر شہری کے قاتلوں کو ٹریس کیا جائیسانحہ رند مارکیٹ کے شہدا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے حب و لسبیلہ میں امن بحال کیا جائیاجلاس کے شرکانیسانحہ رند مارکیٹ کے شہداواحد بخش رند، شاہ رخ رند، منظور رند سمیت اللہ گل اقبال، اظہار حسین بلوچ اور دیگر تمام قتل ہونے والے شہریوں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

حب میں آنے جانے والے افراد کی سخت نگرانی کی جائے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور پولیس گشت میں اضافے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تجربہ کار اور نیک نام افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گی حب میں کرایہ داروں سمیت نئے آنے والوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا مطالبہ کیا گیا بے ہننگم آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیاگینگسٹرگروپس۔منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیااجلاس کیشرکا نیمطالبہ کیا کہ تاجروں کے عدم تحفظ کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائیتاکہ وہ اپنے کاروبار بحفاظت جاری رکھ سکیں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم، ڈکیتیوں کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *