کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 2 بھائیوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف ان کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے مغربی بائی پاس کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے
گزشتہ شب نامعلوم افراد ٹکری بہادر کھیازئی اور اس کے علی رضا کھیازئی کو اسلحہ کے زور پر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں مذکورہ واقعہ کے خلاف کھیازئی قوم کی جانب سے دونوں بھائیوں کے اہلخانہ عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے مغربی بائی پاس کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج شروع کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دونوں بھائیوں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے روڈ بند ہونے کی وجہ سے بائی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔
Leave a Reply