|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ
،مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت اور ان کے ساتھ دیگرعلما، علوم نبوت کے طلبا کی شہادتیں اندوہناک حادثہ ہے،یہ بدترین درندگی ہے،صوبائی،وفاقی حکومتوں،سیکورٹی فورسزاورانٹیلی جنس اداروں کی کھلی ناکامی ہے۔

یہ امت کا بہت بڑا نقصان ہے،پوری امت اور مسلمانان پاکستان اورشہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔اس ظلم عظیم اور بدترین دہشتگردی کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں مل رہے۔حکومتوں/سیکورٹی اداروں،ریاست نے عوام کو دہشتگردوں کے حوالے کیا ہے۔مسلط شدہ دہشتگردی نے خیبرپختونخوااوربلوچستان کے سرزمین کو اپنے باسیوں کے خون سے رنگین بنا دیا ہے۔حکومتیں، پارلیمنٹ، عدالتیں اور ریاستی ادارے اس اجتماعی ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *