کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزے کے دوران مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
قصاب سمیت پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والوں نے مقرر کردہ نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ بڑے گوشت کے نرخ پر عملدرآمد کرنے کی بجائے 1300 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 2200 سے 2300روپے فروخت کیا جارہا ہے اور مرغی کا گوشت 680 سے ساڑھے 750 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ کی کھجور کی قیمت میں دکانداروں نے من مانا اضافہ کردیا ہے پہلے روزے کے دوران کھجور کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے کھجوروں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے پاکستانی کھجور 1200 سے 1400 روپے فی کلو ہوگئی ایرانی کھجور ڈبہ پیک 400 سے 450 روپے میں ایرانی کھجور فی کلو 1600 سے 1800 روپے میں ،عراقی کھجور 2000 سے 2200 جبکہ سعودی کھجوریں 4500 سے 6500 تک فروخت کی جارہی ہے۔ اور مختلف علاقوں میں کھجورفروخت کرنے والے دکانداروں کی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔
Leave a Reply