کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں بلوچستان کی بڑی سیاسی قوت کے قائد سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت وڈھ کے غیور 18سو بے گناہ افراد کے خلاف من گھرٹ ، جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر میں ماہ صیام میں گرفتاری دینے کے باوجود بلوچستان حکومت و انتظامیہ معاہدہ کے بعد بھی چوتھا مقدمہ ختم نہ کر کے غیر سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں
تاریخ میں بہت کم ایسی مثال ہیں کہ ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ کی خوشندی حاصل کرنے کے بعد ایک تھانے میں بیک وقت 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو باعث مذمت ہے بلوچ قومی لیڈر سردار اختر جان مینگل اپنے فرزند کے ہمراہ تھانے میں قید ہیںاور وڈھ کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مگر فارم 47کے حکمرانوں کے سر پر جوں نہیں رینگی اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خود چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے حالات مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دہائیوں سے بلوچستان کے مسئلے کو مسئلہ ، لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل کو مسئلہ نہیں گردانا بلوچستان آج جعلی حکمرانوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے
لیکن آج بھی ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ کی خوشنودی کیلئے سب کچھ ٹھیک کی رٹ حکمران لگائے ہوئے ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل تین قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب حاصل کی بعد ازاں فارم 47کے تحت دو نشستیں چھین لی گئیں بلوچ قومی لیڈر کے ساتھ ناانصافی غیر متزلز ل جذبے کو کم نہیں کر سکتے راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل نے زندگی قیدوبند میں گزاری مگر کبھی بھی اصولی ، نظریاتی، فکری سوچ سے دستبردار نہیں ہو ئے اب بھی نام نہاد جمہوری دور میں جمہوریت کے چیمپئن بننے والی پارٹیوں کی کارکردگی سے سب بخوبی واقف ہیں نام نہاد جمہوریت میں حکمران بے
اختیار ہیں حکومت بی این پی کو جتنا بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کرے لیکن جبر و استبداد اور ناانصافیوں سے جہد میں دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا کل بروز پیر3مارچ بلوچستان بھر کے پریس کلبز کے سامنے مظاہرے ، 4مارچ کو بلوچستان بھر کے لیویز ، پولیس تھانوں میں بی این پی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے اور 5مارچ سے قومی شاہراہوں پر دھرنا جائیگا پارٹی کے تمام ضلعی صدور ، آرگنائزر ، جنرل سیکرٹری ، ڈپٹی آرگنائزر، کارکنان فوری طور پر مرکزی کال پر اپنی تیاریوں کو فوری طور حتمی شکل دیں اور مظاہروں ، دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں
Leave a Reply