|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2025

کوئٹہ: دکی کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کرنے والی مشینری کو نذر آتش کردیا گیا ۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کرنے والی نجی کمپنی کے روڈ رولر کو آگ لگا دی جس کے نیتجے میں رولر جل کر خاکستر ہوگیا ۔

لیویز کے مطابق رولر کیمپ سائٹ سے دور ایک گھر کے سامنے موجود تھا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے ملزما ن کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی کاروائی ہے ۔