|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کیا۔ یونس زہری نے شدید الفاظ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا قصور کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت کے ارکان کو بھی شہید کیا جا رہا ہے اور یہ سب حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

یونس زہری نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج تک ہمیں حکومت نے کچھ نہیں بتایا اور اس لئے ہم حکومت کو قاتل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کومت کو صرف کریشن کا معلوم ہے ورنہ کچھ معلوم نہیں، جبکہ امن و امان کے بارے میں ان کے پاس کچھ معلومات نہیں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کس کے پاس ہیں اور 85 ارب روپے دیئے جاتے ہیں مگر امن وامان کہیں نہیں  انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو تلاش کرے، ورنہ ریاست کو بھی قاتل سمجھا جائے گا۔ یونس زہری نے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر قاتلوں کو تلاش نہ کیا گیا تو وہ حکومت کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

اس دوران ایوان میں صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران اور یونس زہری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی

 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *