|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

حکومتی رکن نور محمد دمڑ کا اظہار خیال کیا اور جعفرایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردوں کے واقعات پر خاموش رہیں گے تو انہیں مدد ملے گی  مسافروں کو ہم کچھ کہنے پر برا مناتے ہیں آج مسافروں کو مارا جارہا ہے بلوچستان ان مٹھی بھر عناصر کا نہیں ہمارا ہے یہ یرغمال نہیں بناسکتے ۔

اس موقع پر اسمبلی سے خطاب کرتے کرئے  اپوزیشن رکن مولانا ہدایت الرحمن کا اظہار خیال، جعفرایکسپریس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ  حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلاکر نوجوانوں سمیت سب کو بلائے،  فریق بننے کیلئے تیار مگر بتایا جائے کیا ہم بلوچستان کے فیصلوں میں شامل ہیں،؟ مذہب مسلک، قومیت کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہیں، حالات اتنے خراب مگر سنجیدگی نظر نہیں آتی

اس موقع پر اسمبلی میں  صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کا اظہار خیال، جعفرایکسپریس حملے کی مذمت اور کہا کہ  بلوچستان میں دہشتگردی سادہ نہیں ایک منظم سازش چل رہی ہے بلوچستان کے دشمن ممالک یہاں جنگ لڑرہے ہیں  انڈین میڈیا پر گورو آریا کل بتارہا تھا بلوچستان میں امن کا راستہ کشمیر کو جاتا ہے ٹرین ہائی جیک واقعہ گنوانا حرکت ہے، ہم سب کو ملکر سوچنا ہوگا دشمن اندرونی کم ہیں بیرونی زیادہ ہیں جو ملک میں انتشار پھیلا کر ترقی روکنا چاہتے ہیں، 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *