|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

یونیورسٹی آف بلوچستان۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی کوششوں سے ماہ فروری کے تنخواہ 2025 کے ریلیز آرڈر کل جاری کی جائیں گی اور مالی استحکام کی منظوری

کوئٹہ، 13 مارچ 2025: یونیورسٹی آف بلوچستان میں مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر یونیورسٹی فنانس کمیشن نے فروری 2025 کی تنخواہوں کے اجرا کے حکم کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ جناب میر شعیب نوشیروانی ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید درانی , سیکریٹری خزانہ جناب عمران زرکون اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب صالح بلوچ نے یونیورسٹی فنانس کمیشن یونیورسٹی آف بلوچستان کے 2025 اور 2026 کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے، اور پنشن ادائیگیوں کی ذمہ داریوں کی توثیق کی ہے، جو اب وزیر اعلیٰ بلوچستان کو حتمی منظوری کے لیے بھیج دی جائے گی۔
یہ فیصلے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے یونیورسٹی کے مالی معاملات کو حل کرنے کے لیے محنت کی۔ ان منظوریوں کے بعد، یونیورسٹی کو فروری 2025 کے بعد کسی بھی مالی یا تنخواہ کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
پروفیسرڈاکٹرظہور احمد بازئی نے فنانس کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدامات وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی، مالی شفافیت کو برقرار رکھنے اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ یہ سنگ میل یونیورسٹی آف بلوچستان کے تعلیمی اور انتظامی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *