|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2025

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہہ لوٹی میں مبینہ سیاہ کاری کے پرانے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں 2خواتین سمیت 4 افراد قتل کردئیے گئے لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل بیہہ لوٹی میں سیاہ کاری کے پرانے تنازعے کے الزام میں بگٹی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں مرہٹہ (شمبانی)اور شہہ(مسوری)قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو عورتوں میں سمیت چار افراد قتل ہوگئے

زرائع کے مطابق دو سال قبل شہہ مسوری قبائل نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے دو خواتین قتل کردئیے تھے جبکہ دوسرا فریق مبینہ الزام سے انکاری تھا اسی الزام کے تناظر میں گزشتہ روز شہہ مسوری بگٹی قبیلے نے فائرنگ کرکے مرہٹہ شمبانی قبیلے کے دو خواتین سمیت چار افراد قتل کردئیے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پانچ بھی بتائی گئی تاہم آخری اطلاعات آنے تک 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی جاسکی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد زوہیب کی ہدایت پر لیویز کی بھاری نفری متعلقہ علاقے میں روانہ کردی گئی تھی۔