|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2025

کوئٹہ: خضدار کی تحصیل نال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو خضدار کی تحصیل نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہ جہاں کرد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے