|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2025

لیاری میں کے الیکڑک انتظامیہ کی جانب سے ظالمانہ بدترین 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری عوامی محاذ کی جانب سے ناگمان مسجد گل محمد لین میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین پر جوش انداز میں کے الیکڑک انتظامیہ کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اور لیاری کے بے بس نمائندوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے پانی دو بجلی دو گیس دو ورنہ کرسی چھوڑ دو۔لیاری کے بےبس نمائندوں شرم کرو حیاء کرو ۔ احتجاجی مظاہرے سے لیاری عوامی محاذ کے صدر عیسی بلوچ۔جنرل سیکرٹری عبدالخالق زدران۔ صالح محمد ہنگورو۔ عبدالحمید جدون ۔عبدالرشید اعوان۔ واحد بخش ناریجو ایڈووکیٹ۔

 

ڈاکٹر رفیق سربازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کے الیکڑک انتظامیہ نے اپنی راویش نہیں بدلی بلکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر لیاری کے مکینوں کو رمضان المبارک میں پانی کے بوند بوند کو ترسا دیا ھے دو سالوں سے لیاری کے مکینوں سے گیس کمپنی ہر مہینے باقاعدگی سے بل وصول کرنے کے باوجود گیس کی فراہمی سے محروم رکھ کر گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور کردیا گیا ھے

 

کے الیکڑک 40سے 50 یونٹ کا بل دس سے پندرہ ہزار روپے بھیج کر غنڈہ ٹیکس وصول کررہی لیاری کے غریب دوکان داروں کا کاروبار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ وبرباد ہو چکا نام نہاد عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد دور کرنے کے بجائے آپس کی چپکلیش اور لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہیں مقررین نے کہا کہ سنگاپور کی 65 لاکھ آبادی کو 11 کمپنیاں بجلی فراہم کررہی ہیں

 

جبکہ تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کو بجلی فراہمی کیلئے حکمران طبقات نے اپنے مند پسند لوٹرے خونخوار بھیڑیے نما ایک کمپنی کے حوالے کرکے عوام کا جینا حرام کر رکھا ھے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے لہذا کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لیکر موبائل فون کمپنیوں کی طرح درجنوں کمپنیوں کے حوالے کرکے عوام کو ستسی معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ حکمران طبقات عوام کے غیب وغب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *