کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے جو صرف بامعنی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتاہے طاقت کا استعمال ماضی میں بھی کئی مرتبہ ہوچکاہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے نہ ہی مسئلہ حل ہوامشرف نے 17مارچ2005ء میں ڈیرہ بگٹی جو آگ لگائی تھی آج وہ پورے بلوچستان میں شدت کے ساتھ پھیل چکی ہے
عوام کااعتماد وفاق سے ختم اوربے چینی پھیل رہی ہے رہی سہی کسر الیکشن 2024ء میںحقیقی سیاسی نمائندوں کو دیوار سے لگاتے ہوئے عوامی رائے کو مسترد کرکے زر اورزور پرآنے والوں کو پارلیمنٹ میںمسلط کرکے پوری کردی گئی میرکبیر نے کہاکہ ریاست اگرنے بلوچستان میں سنجیدہ اوربامعنی مذاکرات کاعمل شروع کرنے کی بجائے دوبارہ طاقت کا استعمال کیاتو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے
لوگ پہلے ہی غربت کا شکارہیں بارڈر ٹریڈ بند کرکے لاکھوں افراد کو معاشی محتاج بنادیاگیاہے جن کے پاس روزگار کاکوئی ذریعہ تک نہیں نام نہاد جمہوری حکومت کے دورمیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی، سیاسی عدم استحکام اور بے روزگاری کے مسائل بھی شدت اختیار کر تے جارہے ہیں۔
Leave a Reply