|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ:کوئٹہ شہر میں آج بغیر کسی پیشگی اطلاع کے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف موبائل نیٹ ورکس کے صارفین نے شکایت کی کہ ان کے فون سگنلز اور ڈیٹا سروس اچانک بند ہو گئے، اور کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔
اس غیر متوقع بندش سے کاروباری حضرات، طلبہ، اور ایمرجنسی سروسز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جو انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے فوری وضاحت اور خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
تاحال حکومت یا ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آتے ہی فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *