|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں غیر فعال سکولوں کو فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے غیر فعال اسکولوں کی جلد بحالی، اساتذہ کی تعیناتی، اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم امور پر تفصیلی غوروغوص کیا گیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے صوبے میں تمام غیر فعال اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ضلعی آفیسران ضلعی سطح پر غیر فعال سکولوں کی فہرستیں ترتیب دے کر ارسال کریں اور واضح کیا کہ حالیہ عارضی بھرتیوں سے صوبے کے 1400 سے زائد غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے

اور بھرتیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک صوبے کے تمام غیر فعال سکولز فعال نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ حق فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے میں کوئی بھی اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور غیر فعال اسکولوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے گا تاکہ ہمارے بچے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *