|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم، صحت، خزانہ کے سیکرٹریز سمیت تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی

اجلاس میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اورسرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی کہ ایسے ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *