|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2025

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ پیر کی شب ملک میں داخل ہونے کے بعد آج منگل اور کل بدھ کے روز کوئٹہ، زیارت، موسیٰ خیل، چمن، مستونگ ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، بارکھان ، سبی، خضدار ،چاغی اور نوشکی میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *