|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2025

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتبلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرا ز بگٹی نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *