|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2025

یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سینڈیکیٹ ہال میں 185ویں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (AS&RB) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے رجسٹرار جناب محمد طارق جوگیزئی، چئیرمین گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر قیصر اقبال، تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی تحقیقی اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نئے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز، تعلیمی معیار میں بہتری کی حکمت عملیوں، اور تحقیق میں جدت و معیار کو فروغ دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تحقیقی منصوبوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی، جنہیں منظور کر لیا گیا تاکہ تحقیق کے نئے دروازے کھل سکیں اور تعلیمی معیار میں مزید اضافہ ہو۔
پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور علمی سرگرمیوں کی ترقی سے یونیورسٹی کو اس خطے میں ایک ممتاز ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں فیکلٹی اور تحقیقی طلباء کی تعلیمی کوششوں کی حمایت کے لیے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔تاکہ وہ تحقیق اور تعلیمی معیار میں جدت لانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *