|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسعد نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پر امن احتجاج کیلئے مقرر کردہ مخصوص مقامات پر احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے اور احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پرامن احتجاج کے لیے مخصوص مقامات مقرر کردیئے گئے ہیںپرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے

لیکن عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے کوئٹہ پریس کلب، زرغون روڈ ہاکی گراونڈ اور سریاب فٹبال گراونڈ میں احتجاج کیلئے اجازت ہے شہر میں سڑک بند کرنے کے احکام کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا احتجاج نہیں بلکہ تخریب کاری ہے احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گازبردستی اسکول کی بچی کو احتجاج میں لانیوالی ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے احتجاج کے لیے بچوں کو استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *