|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ایک وفد سابق سینیٹر ثنا بلوچ سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ٹکری شفقت لانگو ودیگر کے قیادت میں بلوچستان بار کونسل کے آفس میں آمد وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیراہتمام عید کے بعد بلوچستان کے مخدوش صورتحال سیاسی بحران ودیگر اہم مسائل پر پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے جس میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کو شرکت کی دعوت دی وفد نے بتایا کیا

کہ بلوچستان کے مخدوش صورتحال کے پیش نظر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین وکلا سول سوسائٹی صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان بار کونسل اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریگی انہوں نے کہا کہ اس ملک سیاسی معاشی مسائل سے دوچار ہے بلوچستان خیبر پختون خواہ میں امن و امان کا مسائل خراب ہے

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشری کو مکمل طور ایگزیکٹوو کے کنٹرول میں دیا گیا ہے عدالتیں آزاد نہیں لاقانونیت عروج پر ہے عوام 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا رخ نہیں کرتا عدالتیں آزاد ہوں ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت آئین و قانون کی بالادستی ہو تمام قوموں کے وسائل پر ان کا حق اختیارات ہو تب کر ملک مسائل حل ہوسکتے ہیں وہ اس وقت ممکن ہوگا جب عدالتیں آزاد ہوں گے ماتحت عدلیہ کے خلاف 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تمام پارٹیوں کو ملکر وکلا ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنا ہوگا بی این پی کے وفد نے یقین دلایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کیلئے ہم وکلا تنظیموں کے ساتھ شامل رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *