|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری ,ناخواندگی نے حالات بہت خراب کیے جماعت اسلامی بے بدامنی کیساتھ روزگاری کا خاتمہ اورلاپتہ افرادکی بازیابی ہماری ترجیح ہے ہیلپنگ ہینڈاورالخدمت فاونڈیشن ملکربلوچستان کے پریشان حال عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گوادرکے بے روزگارنوجوانوں کوروزگاردینے پرہیلپنگ ہینڈکے شکرگزارہیں۔

امیدہے مزید فلاحی منصوبے بھی متعارف کرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرپریس کلب میں ہیلپنگ ہینڈکی جانب سے40لاکھ مالیت سے تیس بے روزگاروں کوروزگاردینے کی شاندارروزگاراسکیم کاآغازکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر30بے روزگارنوجوانوں کو3فوڈکارٹس,3فروٹ کارٹس3لوڈربمع اشیاء￿ ودیگرروزگاروکاروبارکرنے کے اشیاء￿ فراہم کیے تقریب میں ہیلپنگ ہینڈکے ریجنل ہیڈافتخاراحمدکاکڑودیگرسیاسی سماجی رہنمابھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ گوادرمیں ماہی گیروں، یتیموں اور معذور افرادکوروزگاردینے سے بے روزگاری میں کمی آسکتی ہے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پراہل گوادربلخصوص بے روزگارنوجوان ہیلپنگ ہینڈکے مشکورہیں۔

“اپنا روزگار، اپنی عزت” اس نعرے کے ساتھ، مقررین نے مقامی افراد کو خود مختاری کی راہ اپنانے کی دعوت دی، تاکہ وہ اپنے سرمائے سے کامیابی کی نئی داستانیں رقم کر سکیں۔ یہ اسکیم گوادر کے محنتی اور باصلاحیت لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے، جو خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی۔تقریب میں ہیلپنگ ہینڈفارریلیف کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹرعبدالرزاق بلوچ اورپروجیکٹ آرگنائزرخلیل احمد ارمان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اس موقع پرگوادر میں بے روزگاری کے خاتمیکو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے مزید فلاحی منصوبے متعارف کرانے کا اعلان کیاجن میں ماہی گیروں،یتیموں اور معذور افرادکے لیے روزگار کے مواقع شامل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *