تربت: زکری زائرین کی تربت کوہ مراد زیارت آمد کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن تربت اور زیارت کمیٹی نے تمامتر تیاریاں مکمل کر لیے۔ رمضان المبارک کے دوران زکری زائرین کی کوہ مراد تربت زیارت شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے،
جس کے لیے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن تربت اور زیارت کمیٹی نے تمامتر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔گزشتہ روز سرکاری تعطیل کے باوجود بھی میونسپل کارپوریشن تربت کا عملہ زیارت کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر حکیم بلوچ کی نگرانی میں سیوریج لائن کی بحالی اور صفائی میں مصروف رہا تاکہ زائرین کو بہترین سہولت فراہم کی. جاسکے۔ زیارت کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوہ مراد زیارت شریف میں زائرین کی آمد کے موقع پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
زائرین کو ان کے کیمپ تک پانی، بجلی اور دیگر سہولتیں باآسانی فراہم کی گئیں، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، صحت کے حوالے سے بھی زیارت کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سماجی و فلاحی اداروں نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ زیارت کمیٹی، ضلعی انتظامیہ، آل پاکستان زکری مسلم انجمن، شہید حیات مرزا فاؤنڈیشن سمیت دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے کوہ مراد زیارت میں مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں زائرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر زائرین نے زیارت کمیٹی کے چیئرمین سید بائیان علی شاہ، انچارج زیارت کمیٹی ڈاکٹر حکیم بلوچ، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر بشیر احمد بڑیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تربت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ “زیارت کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں صاف پانی، بجلی، اور دیگر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔” زیارت کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کی بدولت کوہ مراد زیارت شریف آنے والے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور زائرین کو بہترین سہولیت فراہم کرنے کیلئے تمامتر انتظامات کو ممکن بنایا جارہا ہے۔
Leave a Reply