تربت: آل پارٹیز کیچ، کیچ بار ایسوسی ایشن، ومکران بار کونسل کے وفد نے مشترکہ طور پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے کیمپ کا دورہ کرکے یکجہتی کی۔ وفد میں آل پارٹیز کیچ کے کنوینر نواب خان شمبیزئی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید مجید شاہ ایڈوکیٹ، مکران بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، جب کہ آل پارٹیز کیچ کے وفد میں ڈپٹی کنوینر بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ،. نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید، سیکرٹری جنرل سرتاج گچکی،بی این پی کے رہنما نصیر احمد گچکی، نوروز بلوچ، جماعت اسلامی کیچ کے سابقہ امیر غلام یاسین بلوچ، جمیعت علما اسلام کیچ کے رہنما مولانا عبدالحفیظ مینگل،مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے یلان زامرانی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد پرامن اور آئین وقانون کے مطابق ہے ان کی پرامن جدوجہد کو سبوتاڑ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بی وائی سی کیچ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ حکام بالا سے مطالبہ ہے وہ ان کے آئینی و قانونی مطالبات کو تسلیم کریں اور پرامن جدوجہد کو سبوتاڑ نہ کریں۔اس موقع پر بی وائی سی کے رہنماؤں اور عوام کے علاوہ تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، سیاسی وسماجی رہنما عصا ظفر، احمد علی بلوچ، وسیم سفر، مجید دشتی و دیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد آئین وقانون کے مطابق ہے، آل پارٹیز کیچ

وقتِ اشاعت : 2 days پہلے
Leave a Reply