تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے کارکنوں کی گرفتاری، پر امن دھرنا پر ریڈ، فائرنگ اور ہلاکتوں کے خلاف تربت میں پیر کو ایک پرامن ریلی نکالی اور شہید فدا چوک پر دھرنا دیا گیا۔ریلی کا آغاز شہید فدا چوک پر بی وائی سی کی دھرنا گاہ سے کیا گیا
جس میں مردوں کے علاوہ سیکڑوں خواتین اور بچے شریک تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اٹھائے نعرہ بازی کرتے ہوئے شہر کی مختلف گلیوں اور روڈوں پر مارچ کیا اور دوبارہ دھرنا گاہ پپنچ کر جلسہ کیا۔بی وائی سی کے رہنماؤں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اب قوم کی امید بن گئی ہیں اسے عوام سے الگ رکھنا محال ہے
وہ. لوگوں کے دلوں میں بس چکی ہیں جنہیں کوئی جبر اور فسطائیت نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری ہمارے لیے انوکھا نہیں بلکہ اول روز سے اپنے بنیادی حقوق اور قومی تشخص کے لیے بلوچ قیادت ہر طرح کی قربانی دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ اور ناصر کمبرانی سمیت تمام گرفتار قائدین کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ احتجاج کے بعد. مظاہرین نے شہہد فدا چوک پر قائم دھرنا گاہ میں بیٹھ کر دھرنا دیا جہاں بی وائی سی کی قیادت کے مطابق ٹوکن ہڑتال مغرب تک جاری رہے گا۔
Leave a Reply