کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے تحریک انصاف ہر مظلوم کا ساتھ اور ظالم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ھے ماہ رنگ بلوچ ملک بھر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران کو رہاکر اس گمبھیر صورتحال سے بچا جاسکتا ھے
یہ بات پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کے ہمراہ اپنے خصوصی اور بیان میں کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب نے مل کر ملک کو مزید نقصان و تباہی سے بچانا ھے
پاکستان تحریک کی سیاست کا محور ذات، پات ، قومیت و سیاست سے بالاتر ہوکر مظلوم کا ساتھ دیکر ظالم کو روکنا ، آئیں و قانون کی بالادستی، جمہوریت کی بقا اور آزادی اظہار رائے ھے لیکن بد قسمتی اس وقت ملک ان تمام سنہری اصول کا سر عام قتل ہورہا ہے
جسکی منزل و اختتام صرف اور صرف تباہی ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ھے تحریک انصاف ہر مظلوم کا ساتھ اور ظالم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ھے ماہ رنگ بلوچ ملک بھر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران کو رہاکر اس گمبھیر صورتحال سے بچا جاسکتا ہے۔
Leave a Reply