|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل )کے سربراہ سردار اختر مینگل کے احتجاج پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی تاکہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے

انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو جس نوعیت کی سیکیورٹی درکار ہوگی حکومت فراہم کرے گی ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور جس کے خلاف بھی ہو قابل مذمت ہے حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

اور ایسے واقعات کے سدباب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کریں اور سیکورٹی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *