|

وقتِ اشاعت :   19 hours پہلے

کوئٹہ شہر میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس منگل کی رات کو معطل کر دی گئی تھی۔

 آج انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا تیسرا روز ہے جبکہ ڈیٹا و انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔

 ترجمان حکومت بلوچستان کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *