کوئٹہ : سول سوسائٹی بلوچستان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک طر ف وزیراعلیٰ بلوچستان یہ دعو یٰ کررہے ہیں کہ وہ بلوچستان کے طلبا کو آکسفورڈ اور ہارورڈجیسے جامعات میں بھیجیں گے جب کہ دوسری طرف ان کی جماعت نے جو اسکالر شپ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے نام سے دیا تھا
اس میں مقامی طلبا کی حق تلفی ہورہی ہے اور 16سال گزرنے کے باوجود200 بین الاقوامی سکالر شپ بھی پورے نہیں ہوئی ہے جس میں کلیدی کردار پروجیکٹ دائریکٹر دارا شکو کا ہے ۔
سول سوسائٹی بلوچستان اوروہ اسکالرز جن کی اسکالر شپ دارا شکو نے منسوخ کئے ہیں دونوں نے میڈیا کے توسط سے دارشکو سے بارہا رابطہ کیا اور ان سے یہ درخواست کی کہ ان کو اسکالرز کا ڈیٹا فراہم کیا جائے اور ان کے لوکل ڈومیسائل بھی شئیر کئے جائیں لیکن داراشکو نے نومبر سے لیکر اب تک کوئی بھی ڈیٹا شیئر نہیں کیا اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم اور دائم ہے
غالباً انکو یہ علم ہوگا کہ بلوچستان کے طلبا لاوارث ہے اور ان کا کوئی احتسا ب نہیں کیا جائیگا لہذا ہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیرتعلیم راحیلہ درانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہارورڈ اور آکسپورڈ بجھوانے سے پہلے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے امیدواروں کا ان کا حق دلائیں اور پروجیکٹ ڈائریکٹرکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Leave a Reply