|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ میں بینک ڈکیتی کی واردات ، ڈاکواسلحے کے زور پر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ناصر آبا د میں واقعہ نجی بینک بو بی ایل میں مسلح افراد داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے اور دیگر افراد کو یرغمال بنا کر کیش کائونٹر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

حکام کے مطابق بینک میں سیکورٹی صورتحال کے باعث کیش کائونٹر کے علاوہ دیگر رقم موجود نہیں تھی تاہم لوٹی گئی رقم کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *