|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2025

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے جمعہ کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرو سینیٹر مولاناعبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت دیگر صوبائی رہنما موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف سے جے یو آئی( ف )کے وفد کو آگاہ کیا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی زمے داری اہم ہے ،جمعیت علماء اسلام حکومت میں رہی یا اپوزیشن میں ایک زمہ دار سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے،حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *