|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ: مانگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 7لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو مانگی ڈیم کے قریب لیویز نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی پیچھا کرنے پر لیویز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری

جس کے نتیجے میں 7لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مشکوک گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگی۔ لیویز نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جنہوں تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردای گیا۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *