|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں قلات و دیگر علاقوں میں زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشنز کاٹنے کیخلاف آئینی درخواست دائر

 بلوچستان ہائیکورٹ نے آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ آئینی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر میر عطااللہ لانگو نے دائر کر رکھی ہےاور عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، محکمہ ایریگیشن، کیسکو اور وزارت توانائی کو سے جواب طلب کیا ہے، میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  آئینی درخواست پر آئندہ سماعت 24 اپریل 2025 کو ہوگی  قلات میں زرعی کنکشنز کاٹنے سے اربوں روپے کے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچے گا، درخواست گزار کا موقف  زمینداروں کو سولر پینلز تاحال نہیں ملے بغیر اطلاع بجلی کاٹی جارہی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *