کوئٹہ: اے پی این ایس کی بلوچستان صوبائی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین وسیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریاض الحسن قاضی(جنگ)،انور ناصر(بلوچستان نیوز)،طارق بلوچ( بلوچستان ایکسپریس)،ظفر بلوچ (پبلک)اورکلیم صادق (شال) نے شرکت کی۔
اراکین نے اخبارات کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ ڈی جی پی آر کے اشتہارات کے بجٹ میں خاطرخواہ اصافہ کیا جائے اور گزشتہ چھ ماہ سے اخبارات کوبلوں کی مد میں جو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر ادا کیا جائے
تمام اراکین نے بی پیپرا(BPEPRA)رولز کے اشتہارات ر نفاذ کو مسترد کیا اور کہا کہ چند عناصر صوبائی حکومت کو گمراہ کن مشورے دے رہے ہیں
جن سے کرپشن کو فروغ ملے گا اور اخباری صنعت کو نقصان پہنچے گا
اوراس طرح کارکنوں کے بے روزگار سے بے روزگاری میں اضافے کااندیشہ پیدا ہوجائے گا ایک اہم مسئلہ اخبارات کے دفاترکی سیکورٹی ہے اس پربھی کھل کر بات ہوئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا
کہاخبارات کے دفاتر کو سیکورٹی فراہم کی جائے اجلاس میں سرمد علی صدر اے پی این ایس اور چیئرمین بلوچستان کمیٹی وسیم احمد کا شکریہ اد اکیا جنہوں نے اسلام آباد میں بھرپور انداز میں بلوچستان کے اخبارات کی نمائندگی ۔
Leave a Reply