|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

جامعہ بلوچستان میں (ڈی آئی ایم ایس) پر آخری سیشن فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے لیے انعقاد کیا گیا۔ تمام سات روزہ تربیتی سیشنز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا
جامعہ بلوچستان میں ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) کے سات روزہ تربیتی سیشنز فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ یہ سیشنز فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈی آئی ٹی کے اشتراک سے منعقد کیے گئے، جن میں تمام فیکلٹیز کے کوآرڈینیٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی عملے نے بھرپور شرکت کی۔

اس اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹرمحمد عالم ترین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے چیئرپرسن (ایف ٹی ڈی سی) ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی اور ڈائریکٹر (ڈی آئی ٹی) جناب محمد سلال خان کو (ڈی آئی ایم ایس) کی کامیاب رہنمائی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔

ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے، تمام فیکلٹیز کے لیے ڈیجیٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) پر کامیابی سے منعقد ہونے والے تربیتی سیشن کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا.

ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے (ایف ٹی ڈی سی) اور (ڈی آئی ٹی) کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور منظم حکمتِ عملی کے باعث یہ تربیتی سیشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ڈائریکٹر (ڈی آئی ٹی) جناب محمد سلال خان نے تمام سیشنز میں تربیتی امور کی قیادت کی اور شرکاء کو سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر مؤثر انداز میں تربیت فراہم کی۔

چیئرپرسن(ایف ٹی ڈی سی) ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین کو شیلڈ پیش کی ۔اور سیشنز میں بھرپور شرکت پر تمام شعبہ جاتی کوآرڈینیٹرز، اساتذہ کرام اور انتظامی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تربیت جامعہ کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

چیئرپرسن فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی نے جامعہ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جناب محمد صادق سمالانی اور ان کی ٹیم کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے سات روزہ سیشنز کی میڈیا کوریج کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین نے جناب محمد صادق سمالانی کو میڈیا کوریج کے شاندار انتظام پر شیلڈ سے بھی نوازا۔
(ڈی آئی ایم ایس) تربیتی سیشنز جامعہ کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد تدریسی و انتظامی معاملات کو مؤثر، شفاف اور طلباء کی سہولت کے مطابق بنانا تھا۔ اس نظام کے تحت نتائج کی بروقت اپلوڈنگ، اسکالرشپ کے معاملات میں شفافیت اور جدید ڈیٹا مینجمنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی تربیتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی تاکہ تدریسی و انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *