|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

لندن:  27 اپریل بروز اتوار مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تعزیتی اجتماع اور فاتحہ خوانی ان کے بیٹے قمبر مالک بلوچ کی جانب سے الفورڈ، لندن میں منعقد کی گئی۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سیول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ انیستھیزیا کے ریٹائرڈ سربراہ تھے۔
اس موقع پر لندن اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور قمبر مالک بلوچ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
اس تعزیتی مجلس میں مغربی اور مشرقی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بلوچ ڈائسپورہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سندھی، پشتون اور کشمیری ڈائسپورہ کے نمائندگان نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی قومی و پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *